وزیراعظم نے خواتین کو غیر محفوظ بنا دیا ہے،شیری رحمان

195

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدرسینیٹر شیری رحمان نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ویڈیو بیان کو ایڈٹ کر کے اسے چھپانے کی کوشش کر رہی،وزیراعظم نے مجرموں کو خواتین کے خلاف جرم اور جنسی ہراساں کرنے کا عزر فراہم کیا ہے،وزیراعظم نے خواتین کو غیر محفوظ بنا دیا ہے، شیری رحمان نے کہا ہے کہ کیا وزیراعظم کو معلوم ہے کہ ملک میں ہر روز 11 زیادتی کے کیس رپورٹ ہوتے ہیں،ایک رپورٹ کے مطابق 2020 میں 2،960 بچوں کو زیادتی کا نشانا بنایا گیا، کیا وزیراعظم کو معلوم ہے کہ پاکستان میں زیادتی کیسز میں سزا کی شرح 3 فیصد سے بھی کم ہے، کیا زینب، فاطمہ، فرشتہ اور ہزاروں بچے جن کو حوس کا نشانا بنا کے قتل کیا گیا ان کے لباس میں غلطی تھی وزیراعظم ملک میں خطرناک بیانیے کی بنیاد رکھ رہے،اس طرح کے بیان اور سوچ سے ملک کی آدھی آبادی پر مشتمل خواتین کو منفی پیغام بھیجا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنے بیان پر معافی مانگے۔دوسری جانب قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے خواتین سے متعلق بیان پر افسوس ہوا ہے ہم اپنی حدود کو سمجھتے ہیں جو انہوں نے کہا ہماری دل آزاری ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں روزانہ آٹھ بچوں کا ریپ ہوتا ہے ،قبریں کھود کر عورتوں کا ریپ کیا جاتا ہے، افسوس ہے کہ آپ نے ان کو پردے سے جوڑ دیا۔ انکا کہنا تھا کہ ایسے بیانات سے خواتین آگے نہیں آئیں گی ۔