وزیر اعظم سے خواتین سے معافی مانگنے کا مطالبہ

85

لاہور (آن لائن)وزےراعظم عمران خان کے خواتین کے لباس کے حوالے سے دیے گئے بیان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی ۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن مےں کہا گےاہے کہ وزیراعظم عمران خان کا اپنے انٹرویو میں خواتین کے لباس کے حوالے سے دیا گیا نا مناسب بیان انتہائی افسوسناک ہے۔ایسا معاشرہ جہاں پہلے ہی خواتین کے ساتھ منفی امتیاز،زیادتی کے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیںایسے حالات میں ملک کے وزیراعظم کی طرف سے اتنا غیر ذمہ دارانہ بیان خواتین کے لباس اور کردار پر نا معقول تنقید انتہائی شرمناک ہے اور معاشرے میں مزید بگاڑ کا باعث بن سکتا ہے اور خصوصا خواتین کی دل آزاری کی گئی ہے۔لہذا پنجاب اسمبلی کا یہ اےوان مطالبہ کرتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نیازی خواتین سے معافی مانگتے ہوئے فی الفور اپنے الفاظ واپس لیں۔