میانمر کے فوجی سربراہ اور آمر کا دورۂ روس‘ اہم ملاقاتیں

332
منڈالے (میانمر): بغاوت کے خلاف سراپا احتجاج طلبہ پرچم نذرِآتش کررہے ہیں

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) میانمر کے فوجی رہنما نے روس کا دورہ کیا ہے، جس کا مقصد میانمر کی فوجی حکومت کے روس کے ساتھ تعلقات مضبوط کا اظہار ہے۔میانمر کے سرکاری ٹیلی وژن نے ایک وڈیو فوٹیج جاری کی، جس میں جنرل من آنگ ہلینگ روس کے ایک اعلیٰ سلامتی عہدے دار اور اسلحہ کی ایک کمپنی کے انتظامی عہدے دار سے ماسکو میں ملاقات کر رہے ہیں۔ جنرل ہلینگ نے یہ دورہ سلامتی اور فوجی تعاون پر بات چیت کے لیے کیا ہے۔