لندن : لاک ڈاؤن کے خلاف پُرتشدد احتجاج کئی پولیس اہل کار زخمی‘ 14مظاہرین گرفتار

214
برطانیہ: لاک ڈاؤن سے تنگ شہری ویسٹ منسٹر پر احتجاج کررہے ہیں‘ پولیس مظاہرین کو گرفتار کررہی ہے

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں کورونا وائرس کے تناظر میں نافذ لاک ڈاؤن سے تنگ شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق لندن میں شہریوں نے کورونا وائرس کے تناظر میں لاک ڈاؤن کی حکومتی پالیسی پر ویسٹ منسٹر پر شدید احتجاج کیا۔ اس دوران نے پولیس نے مظاہرین کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی،جس کے بعد کئی مقامات پر پولیس اور شہریوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے 14افراد کو گرفتار کرلیا۔