اسرائیل کا ریاستی جبر‘ فلسطینی خاندان اپنا مکان خود مسمار کرنے پرمجبور

276
مقبوضہ بیت المقدس: قابض صہیونی حکام کے دباؤ پر عیساویہ قصبے کا فلسطینی رہایشی اپنا مکان خود مسمار کرا رہا ہے

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) قابض صہیونی ریاست کے ظلم وجبر کے نتیجے میں ایک اور فلسطینی خاندان اپنا مکان خود مسمار کرنے پرمجبور ہوگیا۔مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی بلدیہ نے مصعب سامی جعابیص کو نوٹس جاری کیا کہ وہ جبل مکبّر کی صلعہ کالونی میں واقع مکان کو خود مسمار کرے۔