موسیٰ کالونی میں جھگڑا،6بھائیوں سمیت12زخمی

138

کراچی (اسٹاف رپورٹر )موسیٰ کالونی میں دوستوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد دو گروپوں میں تصادم ہوگیا علاقہ میدان جنگ بن گیا تصادم میں6بھائیوں سمیت 12افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق موسیٰ کالونی میں پیر کے روز ہونے ولا جھگڑا منگل کوطول پکڑ گیاعلاقے میں دوستوں کے درمیاں پیر کو تلخ کلامی ہوئی تھی منگل کو فریقین آپس میں بری طرح لڑپڑ ے، تصادم سے علاقہ میدان جنگ بن گیا لاٹھی ،ڈنڈے لگنے سے انور ،اسکے تین بھائی کمال، جمال ،جلال ،ہاشم اسکے 6بیٹے مبارک ،اقبال ،بلال ،مشرف، یاسر اور مراد سمیت 12افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق متعدد زخمیوں کو طبی امداد کے بعد گھر روانہ کردیا ہے تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ مدعی کے آنے پر مقدمہ درج کیا جائیگا۔واقعہ کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔