پی اے جی ڈی رہنمائو ں کا دہلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

139

سرینگر(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلیریشن کا اجلاس سرینگر میں فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اجلاس میں شرکت کرنے والے رہنمائوں میں محبوبہ مفتی ، ایم وائی تاریگامی ،جاوید مصطفی میر اور مظفر احمد شاہ شامل تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ ہر رہنما بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی طر ف سے دی گئی دعوت پر کل جماعتی اجلاس میں شرکت کرے گا۔اجلاس کے بعد محبوبہ مفتی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ24جون کے اجلاس نے مذاکرات کے لیے ایک موقع فراہم کیا ہے اور ہم اسے گنوانانہیں چاہتے ۔ انہوں نے کہاکہ میں ہم دفعہ 370اور 35A کی بحالی چاہتے ہیں کیونکہ یہ دفعات جموںو کشمیر اور بھارت کے درمیان ایک پل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہتنازع کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں امن کے لیے ناگزیر ہے۔ فاروق عبداللہ اور یوسف تایگامی نے کہا کہ وہ اپنے موقف پر قائم ہیں کہ دفعہ 370 اورA 35 کی منسوخی غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔