نسلہ ٹاور کی تعمیر کیلیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے‘آباد

170
چیئرمین آباد محسن شیخانی احتجاج کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) آباد نسلہ ٹاور کو گرانے کے خلاف میدان میں آ گیا۔ عمارت کی تعمیر کے لیے ایس بی سی اے کی منظوری سمیت تمام قانونی تقاضے پورا کیے گئے۔ آباد کے رہنمائوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کردی۔ آباد کے وائس چیئرمین عارف شیخانی نے کہا ہے کہ مزمل نامی بلڈر نے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد2005ء میں زمین خریدی‘ پھر اسے کمرشل کروا کر ماسٹر پلان محکمے سے منظور کرایا‘ 2013ء میںا س پر تعمیر شروع ہوئی اور تقریباً 3 سال میں تعمیر مکمل کر کے اس کو خریداروں کے حوالے کردیا۔ آباد کے سرپرست اعلیٰ محسن شیخانی کا کہنا تھاکہ اگر اس عمارت کو گرایا گیا تو بلڈرز کراچی میں کام کرنا چھوڑ دیںگے‘ کیوںکہ بلڈرز کے پاس تمام سرکاری اداروں سے منظور شدہ دستاویزات موجود ہیں۔ آباد کے چیئرمین فیاض الیاس نے کہا کہ حکومت کو بزنس کمیونٹی کی بے چینی دور کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے چاہئیں اور متاثرین کو پہلے متبادل جگہ فراہم کرنا لازمی ہے‘ آباد کے رکن رئیس لاکھانی نے کہا کہ بلڈر کے پاس موجود دستاویزات میں مختلف محکموں کے سربراہوں سمیت60 سرکاری افسران کے دستخط موجود ہیں جن کی منظوری سے یہ عمارت تعمیر ہوئی تھی۔