عمران خان کے انٹرویو کو سنسر کرنے پر امریکی چینل سے وضاحت طلب

232

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پاکستان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے انٹرویو کا کچھ حصہ سنسر کرنے پر امریکی ٹی وی چینل ایچ بی او سے وضاحت طلب کرلی گئی، وزیراعظم کے انٹرویو میں بھارتی ہندوتوا سوچ اور جنسی ہراسگی کے بارے میں تاثرات کو سنسر کیا گیا، یہ آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایچ بی او انتظامیہ کو خط لکھا گیا ہے جس کے متن میں وزیراعظم کے انٹرویو میںبھارتی ہندوتوا سوچ کے بارے میں تاثرات کو سنسر کرنے پر وضاحت طلب کی گئی ہے،ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے انٹرویو کا کچھ حصہ سنسر کرنے پر ایچ بی او سے وضاحت طلب کی ہے، وزیراعظم کے انٹرویو میں سے بھارت کے حوالے سے’’ہندوتواسوچ ‘‘ سے متعلق بیان کیوں حذف کیا گیا؟انٹرویو میں جنسی ہراسگی سے متعلق بھی ایک بڑا حصہ حذف کیا گیا ہے۔انتظامیہ ایچ بی او اس کی وضاحت کرے۔ اسی طرح معاون خصوصی سیاسی روابط شہبازگل نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے انٹرویو کا کچھ حصہ سنسر کرنے پرای پی ونگ کی جانب سے امریکی چینل ایچ بی او کو خط لکھا گیا ہے۔