بابراعظم پاکستان سپر لیگ میں2000 رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی

217
 آسٹریلیوی ٹیم سے خوفزدہ ہونے کا تاثر درست نہیں ہے، بابر اعظم 

بابر اعظم پاکستان سپر لیگ میں 2000رنز مکمل کرنے والے پہلے بلے باز بنے۔ انہوں نے کراچی کنگز کی جانب سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں اپنی23 رنز کی اننگز کے دوران ایسا کیا۔ یہ پاکستان سپر لیگ کے57 ویں میچ کی55ویں اننگز تھی۔ اس میچ کے اختتام تک انہوں نے42.91 کی اوسط اور121.65کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ20 نصف سنچریوں کی مدد سے2017 رنز بنائے ہیں۔ وہ 6 مرتبہ اپنا کھاتہ کھولے بغیر آوٹ ہوئے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکورآئوٹ ہوئے بغیر90 ہے جو انہوں نے94 منٹ میں60 بالوں پر13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے کراچی کنگز کی جانب سے ملتان سلطانزکے خلاف کراچی میں27 فروری2021 کو بنایا تھا۔ انہوں نے ابھی تک213 چوکے اور35 چھکے مارے ہیں ۔ ان سے زیادہ چوکے کوئی اور بلے باز پاکستان سپر لیگ میں لگانے میں کامیاب نہیں رہا ہے۔
دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ کے پہلے سیزن میں اسلام آباد یونائٹیڈ کی نمائندگی کی تھی اور دو میچوں کی دو اننگز میں7.50 کی اوسط اور57.69 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ15 رنز بنائے تھے۔ پہلا سیزن اسلام آباد یونائٹیڈ کی جانب سے کھیلنے کے بعد انہوں نے پانچ سیزن کراچی کنگز کی جانب سے کھیلے۔
موجودسیزن میں انہوں نے ابھی تک جو10 میچ کھیلے ہیں انکی 10 اننگز میں71.57 کی اوسط اور134.31 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 6 نصف سنچریوں کی مدد سے501 رنز بنائے ہیں جو اس سیزن میں انکی ابھی تک سب سے اچھی کارکردگی ہے۔ وہ پاکستان سپر لیگ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بھی بنے۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ بھی انہیں کے پاس تھا۔ انہوں نے گذشتہ سال 12 میچوں کی 11اننگز میں 59.12 کی اوسط اور1124.14کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 5 نصف سنچریوں کی مدد سے473 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کے کپتان نے پاکستان سپرلیگ کے دوسرے سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرا مقام حاصل کیا تھا۔ انہوں نے جو10 میچ کھیلے انکی 10 اننگز میں32.33 کی اوسط اور112.35 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک نصف سنچری کی مدد سے291 رنز بنائے تھے۔2018 میں وہ تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بنے تھے۔ اس سیزن میں انہوں نے جو12 میچ کھیلے انکی 11 اننگز میں40.20 کی اوسط اور122.18 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک 5 نصف سنچریوں کی مدد سے402 رنز بنائے تھے۔
بابر اعظم نے2019 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میںساتواں مقام حاصل کیا تھا۔ اس سیزن میں انہوں نے جو11 میچ کھیلے انکی 11 اننگز میں30.45 کی اوسط اور115.51 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 3 نصف سنچریوں کی مدد سے335 رنز بنائے تھے۔