کابل ایئرپورٹ انتظامات، امریکی وفد کا دورہ ترکی کا فیصلہ

304

کابل: کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مکمل انتظامات ترکی کے حوالے کرنے سے متعلق امریکی وفد جمعرات کو ترکی پہنچے گا۔

ترکی کی وزارت دفاع نے کہا کہ امریکی محکمہ دفاع کا ایک وفد جمعرات کو ترکی پہنچے گا جس میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حامد کرزئی انٹرنینشل ایئرپورٹ کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ افغانستان میں نیٹو کے اپنے مشن کے خاتمے کے اعلان کے بعد افغانستان کی صورتحال کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔ اس مسئلے پر گذشتہ ہفتے برسلز میں منعقدہ نیٹو رہنماؤں کے اجلاس کے علاوہ بھی امریکی صدر جوبائیڈن اور ترک صدر طیب اردوان کی ایک ملاقات میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

امریکی وفد ، جو ترک وزارت دفاع کے عہدیداروں سے ملاقات کرے گا ، سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ اس معاملے پر پوری تفصیل سے ترک حکومت کو آگاہ کرے گا۔

واضح رہے کہ طالبان نے نیٹو افواج کے انخلاء کے بعد کرزئی ایئرپورٹ کے انتظامات ترکی کے حوالے کیے جانے کی سخت مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی بھی امریکی افواج کے ساتھ ساتھ 2020 کے معاہدے کے مطابق اپنی فوج کو افغانستان سے نکالنے کا پابند ہے۔