خاتون کی شکایت پر وزیراعظم برہم، ایف آئی اے افسران کیخلاف کارروائی

254

خاتون ہراسگی کیس میں سٹیزن پورٹل پر درج شکایت میں غفلت برتنے پر وزیراعظم عمران خان نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔

خاتون ایف آئی اے کیخلاف شکایت لےکر وزیراعظم آفس پہنچی تو  وزیراعظم نےشکایت کو  غیر سنجیدہ لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق عمران خان کو انکوائری رپورٹ 20 جولائی کو پیش کی جائے گی، ایف آئی اے نے شکایت کو مسلسل نظر انداز کیا خاتون نے ہراسگی کے باعث یونیورسٹی سے نوکری چھوڑ دی تھی۔

ایف آئی اے افسران کے عدم تعاون  پرخاتون نے مبینہ خودکشی کی کوشش بھی کی۔ خاتون نے 5 مرتبہ شکایت  درج کروائی لیکن  ایف آئی اے افسران نے کارروائی نہیں کی، 16دسمبر 2019 سے 13 جون  تک ایف آئی اے نے شکایت کو  نظرانداز کیا اور دوبارہ  شکایت ری اوپن کے باوجود ایف آئی اے نے ذمہ داری میں کوتاہی برتی۔

وزیراعظم کی ہدایت پرپی ایم ڈلیوری یونٹ کا ایف آئی اے افسران کے خلاف ایکشن لیا ہے ۔ ڈی جی ایف آئی اے کو شفاف انکوائری  اور  متعلقہ افسران کو معطل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔