افغانستان سے امریکی فوج کے  انخلا کی رفتا سست کی جاسکتی ہے، پینٹا گون

216

واشنگٹن: پینٹا گون کے ترجمان جون کریبی کا کہنا ہےکہ طالبان کی کارروائیوں اور انہیں حاصل ہونے والے فوائد کے باعث افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا سست کیا جاسکتاہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میں پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے دی جانے والی ڈیڈ لائن برقرار رہے گی لیکن انخلا کے عمل کو صورتحال کی مناسبت سے ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید  کہا کہ طالبان کے حملوں کے بعد صورتحال تبدیل ہورہی ہے،اگر کسی بھی دن یا ہفتے کے دوران فوجیوں کے انخلا کی رفتار میں تبدیلی کی ضرورت پڑی تو ہم اس ضمن میں لچک کا مظاہرہ کریں گے۔

پینٹاگون کے ترجمان کا مزید کہنا  تھا کہ ہم ہر روز اور مسلسل حالات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں اور دیکھ رہے ہیں کہ صورتحال کیا ہے؟ ہمارے پاس کیا ہے؟ ہم کیا کر سکتے ہیں؟ ہمیں مزید کن ذرائع کی ضرورت ہے؟ اور یہ کہ ہم نے افغانستان سے نکلنے کے لیے کیا رفتار رکھنی ہے؟