اورنگی کو شہر سے ملانے والا طویل بنارس پل تاریکی میں ڈوب گیا

341

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کی سب سے بڑی کچی آبادی اورنگی ٹاؤن کو شہر سے ملانے والا طویل بنارس پل تاریکی میں ڈوب گیا،بنارس پل پر لگی سیکڑوں اسٹریٹ لائٹ اچانک خراب ہونے سے نہ صرف حادثات میں اضافہ ہو گیا بلکہ لوٹ مار کے واقعات بھی بڑھ گئے ہیں پولیس کے عدم تعاون کی وجہ سے متاثرین رپورٹ درج کرانے سے گریز کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق بنا رس پل اورنگی ٹا ؤن پر اسٹریٹ لا ئٹ کے مسئلے کو سنگین بنا دیا گیا ہے کئی ماہ خراب رہنے کے بعد چند ماہ قبل بنارس پل کی اسٹریٹ لائٹ بحال ہوئی تھی مگر بحالی کے چند روز بعد ہی اسٹریٹ لائٹ خراب ہو گئیں جس کی وجہ سے پل تا ریکی میں ڈوب گیا ہے۔

اورنگی ٹاؤن لاکھوں نفوس پر مشتمل ہے اور بنارس پل اورنگی ٹاؤن کے مکینوں کے لئے واحد پل ہے جس سے یومیہ لاکھوں شہری سفر کرتے ہوئے گذرتے ہیں مگر حیرت انگیز امر یہ ہے کہ بنارس پل پر سیکو ریٹی پر معمور پو لیس نفر ی بھی ہٹا دی گئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف پایا جاتا ہے۔

بنارس پل سے گزرنے والے شہریوں کے مطابق بنارس پل تقریبا ً پو نے دو کلو میٹر ہے اس پر دن رات ہزاروں کی تعداد میں چھو ٹی بڑی گا ڑیاں گزرتی ہیں اسٹریٹ لا ئٹ کا معقول بندوبست نہ ہو نے کے سبب آئے دن اسٹریٹ کر ائم کے واقعات رونما ہو رہے ہیں جبکہ90فیصد متاثرہ افراد واقعہ کی رپو رٹ نہیں کر تے جس کی وجہ سے یہا ں ہو نے والے اسٹریٹ کر ائم کے واضح اعداد وشما ر سا منے نہیں آتے ہیں۔

انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کر اچی اور متعلقہ اداروں سے اپیل ہے کہ اس سنگین مسئلے کا تدارک کیا جا ئے اور اس با ت کو یقینی بنا یا جا ئے کہ بنا رس پل اورنگی رات میں تا ریکی میں ڈوبا نہ رہے تا کہ بنارس پل پر سفر کرنیوالے اورنگی ٹاؤن کے رہائشی بلاخوف و خطر سفر کرسکیں،پل پر پولیس موبائل کی موجودگی یقینی بنائی جائے تاکہ اسٹریٹ کر یمنل کے خلا ف بر وقت کاروائی ممکن ہو سکے۔