اسرائیل سے قیدیوں کا تبادلہ، حماس کیلئے مروان بارگھوتی سرفہرست

255

حماس نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ قیدی تبادلے کے معاہدے میں سینئر فتاح رہنما مروان بارگھوتی کی رہائی کو ترجیح دے گا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک کی طرف سے اس خواہش کا اظہار حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہانیہ اور 62 سالہ اسرائیل کی قید میں مروان بارگھوتی کی اہلیہ کے مابین ایک ملاقات کے بعد سامنے آٰیا ہے۔

اسماعیل نے رواں ماہ کے شروع میں قاہرہ میں اس تحریک کے متعدد ممتاز رہنماؤں کی موجودگی میں بارگھوتی کی اہلیہ سے گفتگو کی۔ حماس کے ایک سینئر ذرائع نے جو اس میٹنگ میں موجود تھے نے ال مانیٹر کو بتایا کہ اسماعیل نے بارگھوتی کی رہائی کو ترجیح دی ہے۔ فروا بارگھوتی کو یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ اسرائیل کے ساتھ مستقبل میں کسی بھی قیدی تبادلے کے معاہدے میں ان کے شوہر اس فہرست میں سرفہرست رہیں گے۔

حماس کے ایک عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا ہے کہ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اور مصری حکام نے اسرائیل کے ساتھ ایک نئے معاہدے کے امکان پر تبادلہ خیال کیا۔ مصری ثالثوں کا خیال ہے کہ اسرائیلیوں کے ساتھ بات چیت میں پیشرفت کرنے کا ابھی وقت مناسب نہیں ہے اور اس معاملے کو موخر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔