ایم کیو ایم لندن گروپ کے ملزمان کے اہم انکشافات

367

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کے ڈی آئی جی عمر شاہد نے کہا ہے کہ میر پور خاص  نے اہم کارروائی کر کے ملزمان  کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد  کر لیا گیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم لندن گروپ کے گرفتار  ملزمان  نے کئی  انکشافات کیے دہشت گردوں نے کچھ ایم کیو ایم  لندن کے کچھ  رہنماوَں کے نام  بتائے، گرفتارملزمان نے واسع جلیل اوردیگر سے رابطوں کاانکشاف کیا ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی  عمر شاہد نے کہا کہ  بانی ایم کیو ایم کی اے پی ایم ایس او اور اندرون سندھ  سےلڑکوں کو بھارت بھیجنے کی منصوبہ بندی کی گئی جب کہ کچھ ملزمان نے بھارت کے مختلف شہروں میں جانے اور وہاں ٹریننگ لینے کااعتراف کیا ہم نے اس معاملے میں فاروق ستارسےبھی سوال وجواب کیےتھے انیس ایڈووکیٹ کو 2 باربلایااور انہیں شامل تفتیش کیا۔

ان کے مطابق ملزمان  کا مقصد بارڈر سے اسلحہ اوردیگر سامان منتقل کرنا تھا  ملزمان  کوعسکری  تربیت اور  اندرون سندھ  اونٹ کی سواری کی ٹریننگ بھی دی گئی، گرفتاریوں میں 2اہم نام انیس ایڈووکیٹ اور واسیع جلیل کے سامنے آئے ہیں، انیس ایڈووکیٹ سے متعلق اہم ثبوت ملا ہے، انیس ایڈووکیٹ  کو سندھ سے  لڑکوں کو تربیت دینے کے لیے بیرون ملک بھیجنے کا ٹاسک دیاگیا  تھا۔

عمرشاہد کا کہنا تھا کہ انیس ایڈووکیٹ کو مزید ایک سے دو روز میں بلایا جائے گا جب کہ واسیع جلیل کی گرفتاری کیلئےانٹرپول کی مددسےکوشش جاری ہے فاروق ستار کو مزید بلانے کی  ضرورت فی الحال پیش نہیں آرہی جب مناسب سمجھیں گےگرفتار بھی کرلیاجائےگایہ تفتیشی افسرکی صوابدیدہے،انیس ایڈووکیٹ کی کچھ مشکوک بینک ٹرانزیکشنز بھی سامنے آئی ہیں، ممکن ہے کہ انیس ایڈووکیٹ کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کیاجائے۔