“حکومت اشیاء ضروریہ اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے”

265

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی لہر کورونا سے زیادہ خطرناک ہے،مصنوعی اشاریے معیشت کے لیے وینٹی لیٹر کے سوا کچھ نہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ نے حکومت کی قلعی کھول دی ہے،28کیسز میں قرضے معاف ہونے کا انکشاف قوم کے ساتھ مذاق ہے،حکومت اشیاء ضروریہ اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جھوٹ کا سونامی عوام کی زبوں حالی اور زمینی حقائق کے سامنے دم توڑنے والا ہے،  یہ کون سی ترقی ہے جس میں روپیہ مسلسل ڈی ویلیو ہو رہاہے اور ڈالر کی پرواز نیچے نہیں آرہی ۔

سراج الحق نے کہا کہ  ملک میں پہلے مہنگائی و بے روزگاری کا طوفان آیا جس سے عوام دو وقت کی روٹی سے تنگ ہیں، سود پر کھڑی ہونے والی معیشت کبھی ترقی اور خوشحالی کا باعث نہیں ہوسکتی ۔

انہوں نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے حکومت کی خامیوں پر بات کرتی رہے گی ۔ ہمارا مقصد ملک میں اسلام کا نظام نافذ کرناہے ۔