جرمنی نے سعودی شہریوں کو خوشخبری سنا دی

375

جرمنی نے سیاحت کے شوقین سعودی شہریوں کے لیے پابندیوں میں نرمی کا اعلان کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ریاض میں جرمن سفارتخانے نے سعودی سیاحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے ‏کہا کہ وہ شہری جو جرمنی سیر و تفریح کے غرض سے جانا چاہتے ہیں ان کے لیے پابندیاں نسبتاً ‏نرم کر دی گئی ہیں۔

ایسے افراد جو کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لے چکے ہوں یا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ‏ویکسین کی ایک ڈوز لگوا چکے ہوں انہیں جرمنی آنے کی اجازت دی جائے گی۔

سفارتخانے نے واضح کیا کہ ویکسینیشن کروانے والے افراد کو وائرس سے محفوظ مانا جائے گا اور ‏انہیں پی سی آر ٹیسٹ سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ویکسین لگوانے والے سعودی شہری 25 جون سے جرمنی میں سیاحت کے ‏لیے آ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ جرمنی کا یکم جولائی سے بیشتر ممالک کے لیے سفری پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا ‏ہے۔