فلور ملز ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں آٹا ملیں بند کرنے کا اعلان، آٹے کی قلت کا خدشہ

218

اسلام آباد: پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ٹرن اوور ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے خلاف 24 جون سے ملک بھر میں فلور ملز بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن چودھری محمد یوسف نے نے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر دو روزہ ہڑتال کی جائے گی۔ چودھری محمد یوسف کی جانب سے اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ آٹے پر چوکر ٹیکس عائد کیا گیا تو قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چوکر پر 17 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے جو پہلے نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ کسی حکومت نے ماضی میں گندم کی مصنوعات اور چوکر پر ٹیکس عائد نہیں کیا۔چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آٹے پر ٹرن اوور ٹیکس بڑھا کر 1.25 فیصد کردیا ہے۔چودھری محمد یوسف نے واضح طور پر اعلان کیا کہ اگر حکومت نے رابطہ نہیں کیا تو 30 جون سے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال پر چلے جائیں گے۔