سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

363

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث مجرمان کے خلاف کارروائی کا حکم دےد یا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام  آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی تو عدالت نے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے رپورٹ طلب کرلی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اورڈی جی پی ٹی اے عدالت میں  پیش ہوئے تو عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے سے سوال کیا کہ گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف کیا کارروائی کی؟

ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے نے جواب دیا کہ گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث مجرمان کے خلاف 20 درخواستیں ملیں،  ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی اور اسلام آباد میں انکوائری جاری ۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث مجرمان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

ڈی جی پی ٹی اے نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کو روکنے کے لیے مختلف اقدامات کررہے ہیں عدالتی حکم پر وزیراعظم نے سوشل میڈیا رولز پر نظر ثانی کے لیے کمیٹی بنا رکھی ہے جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ پی ٹی اے رولز چیلنج ہوئے مگر انہیں معطل نہیں کیا گیا، پی ٹی اے رولز اس وقت بھی نافذالعمل ہیں۔

اسلام  آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی۔