اسلام آباد میں بیرون ملک جانے والوں کا ویکسین نہ ملنے پر دھرنا

337

دارالحکومت اسلام آباد میں بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں نے کورونا ویکسین نے ملنے پر دھرنا دے دیا۔

بیرون ملک جانے والوں نے اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں احتجاج کیا اور بعد ازاں سڑک بلاک کر کے دھرنا دے دیا ہے۔ گزشتہ روز ڈی ایچ او اسلام آباد کی جانب سے ویکسین ختم ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے ویزے ختم ہونے والے ہیں، ملازمتوں پر واپس کیسے جائیں گے، اسٹرازینکا ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر بیرون ملک نہیں جاسکتے۔