ڈالر 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر، سٹاک مارکیٹ میں مندی، سونا مزید مہنگا

135

کراچی: ملک بھر میں مہنگا ہونے والا امریکی ڈالر چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھا کے بعد مندی دیکھی گئی جبکہ سونا مزید مہنگا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران بھی امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر 68 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 158 روپے 19 پیسے ہو گئی ہے۔ گزشتہ 50 روز کے دوران ڈالر 5 روپے 91 پیسے مہنگا کا ہوگیا ہے۔دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 158 روپے 30 پیسے کا ہوگیا۔