ملیر میں ڈاکوﺅں کی ناکا لگا کر مویشی خریدنے آنے والوں سے لوٹ مار

119

کراچی(نمائندہ جسارت) ملیر بکراپیڑی روڈ پر ڈاکوو¿ں کی ناکا لگا کر مویشی منڈی میں جانوروں کی خریداری کے لیے آنیوالے افراد سے لو ٹ مار، نوجوان کو گولی ماردی ۔عزیز آبا میں ڈاکوو¿ں نے لوٹ مار میں مزاحمت پرآن لائن فوڈڈیلیوری ملازم اور شاہ لطیف میں خاتون کو گولی ماردی۔ تفصیلات کے مطابق ملیر بکراپیڑی روڈ پر ڈاکوو¿ں نے ناکا لگا کر لوٹ مار کی، ڈاکوو¿ں نے 7 گاڑیوں کو لوٹا لٹنے والے افراد مویشی منڈی میں جانوروں کی خریداری کے لیے آئے تھے، ڈاکوو¿ں نے لو ٹ مار میں مزاحمت پر20سالہ نوجوان حمید ولد مہر کو دونوں ٹانگوں پر گولیاں مار کر زخمی کردیا جس کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ عزیز آباد محمدی کالو نی بلاک 8 میں فائرنگ فوڈڈیلیوری ملازم 28سالہ حماد ولد اقبال زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق فائر نگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا،زخمی ڈیلیوری آڈر لیکر آیا تھا۔ شاہ لطیف ٹاو¿ ن کے علاقے صالح محمد گوٹھ میں گھر کی چھت پر کھڑی 60سالہ زلیخازوجہ دوست محمد نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا گیا۔