وزیراعلیٰ پنجاب نے بینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

85

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس آج بروز منگل طلب کرلیا ہے۔ جس میں 11نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ پنجاب خود کریں گے جبکہ اجلاس میں کابینہ کے تمام اراکین جن میں صوبائی وزراء، مشیران کے علاوہ متعلقہ محکمہ جات کے سیکرٹریوں سمیت چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پولیس پنجاب بھی شرکت کریں گے۔