علماء کا تیزی سے دنیا سے رخصت ہونا قیامت کی نشانی ہے،نظام الدین میمن

227

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ نظام الدین میمن نے کہا ہے اگر ملک میں بچوں کے ساتھ اس وجہ سے افسوسناک واقعات رونما ہورہے ہیں کہ مجر موں کو سزا دینے کے قانون میں پارلیمنٹ نے ترامیم کی تھی علما کرام اور مدراس دین کی شان ہیں، علما کرام کا تیزی سے دنیا سے رخصت ہونا قرب قیامت کی نشانی ہے۔ یہ بات انہوں نے مدرسہ ریاض العلوم عثمان شاہ ٹنڈوجام میں مولانا انجینئر مولانا عبدالمالک میمن منتظم کمیٹی کے نائب صدر کی یاد میں منعقد تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مدراس اور علما کرام دین کی شان ہیں آج کی جدوجہد اور کوشش کی وجہ سے ملک کسی کو جرأت نہیں کہ ملک میں کوئی غیر اسلامی قانون کو نافذ کر دے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا انجینئر مولانا عبدالمالک میمن کی ساری زندگی اسلام کے ملک میں نافذ کے کیے گزری ان کا مشن تھا اللہ کی زمین پر اللہ کا قانون نافذ ہو۔ انہوں نے کہا ملک میں اہم سرکاری پوسٹ پر ہونے کے باوجود انہوں نے اپنی زندگی پاکیزگی سے گزر کر ثابت کیا کہ اگر ہم چاہیں تو کرپشن اور رشوت دونوں سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تسلسل کے ساتھ ہونے والے بچوں اور بچیوں کے ساتھ واقعات کی ذمے داری پارلیمنٹ پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں اس سلسلے میں جو بل پیش کیا گیا تھا کہ اسے مجر موں کو سرعام پھانسی کی سزا دی جائے اگراُس میں ترمیم نہ ہوتی اور مجرموں کو سر عام سزائے موت دی جاتی تو پھر کسی میں جرأت نہ ہوتی کہ وہ کوئی غلط حرکت کے بارے میں سوچے بھی۔ انہوں نے کہا ملک شریعت کا قانون نافذ ہونے سے ملک میں جرائم کی شرح صفر ہو جائے گی اور ملک میں خوش حالی اور امن قائم ہو گا۔ اسسٹنٹ سیکرٹری جماعت اسلامی صوبہ سندھ مولانا عبدالوحید قریشی نے کہا کہ ریاض العلوم مدرسہ سے عظیم شخصیات منسلک رہیں جن میں مولانا جان محمد بھٹو، مولانا جان محمد عباسی، مولانا حبیب الرحمن چنا ،مولانانور احمد سولنگی، پروفیسر عنایت خان اور مولانا انجینئر مولانا عبدالمالک میمن جن کی محنت سے ریاض العلوم نے ترقی کی اور ایک بڑے ادارے میں تبدیل کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری انجینئرطاہر مجید امیر ضلع، عقیل خان امیر ضلع ٹنڈوالٰہیار، یونس قائم خانی، اسکالر ثنا اللہ بھٹو امیر ضلع جامشورو، مولانا محمد صالح مولاناموسیٰ ملاح جنرل سیکرٹری، ظہیر الدین شیخ، نائب امیر عبدالقیوم شیخ، منتظم جمعیت طلبہ عربیہ ضلع حیدرآباد سکند بلیدی، مولانا ثنا پڑھیار، لیاقت بروہی ،مولانا عبدالمالک مرحوم کے صابزادے پروفیسر احمد مرتضیٰ میمن اور منصور احمد میمن اور خلیل احمد کورائی سمیت دیگر علما کرام نے خطاب کیا۔ مولانا انجینئر مولانا عبدالمالک میمن منتظم کمیٹی مدرسہ ریاض العلوم عثمان ٹنڈوجام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔