جیکب آباد ،ریٹائرڈ ملازمین کاپنشن میں عدم اضافے کیخلاف احتجاج

186

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں ریٹائر ملازمین کا پنشن میں 20فیصد اضافہ نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،سخت نعرے بازی ،شہر کے راستوں پر مارچ،ریٹائرڈ گورنمنٹ ملازمین ایسوسی ایشن کی جانب سے حمیدیہ ہائی اسکول سے پریس کلب تک ایک احتجاجی ریلی منیر احمد کھوسو،صاد ق علی کٹوھر، محمود علی پٹھان، ڈاکٹر صاد ق علی لاشاری اور محمد اسحاق سومرو کی قیادت میں نکالی گئی ۔مظاہرین نے سخت نعرے بازی کرتے ہوئے شہرکے راستوں پر مارچ کیا پریس کلب کے سامنے دھرنے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریٹائرڈ ملز مین کو ایڈہاک ریلیف 20 فیصد، گروپ انشورنس کی ادائیگی،صحت کارڈ اور اپائنٹمنٹ میں کوٹا فوراً منظور کیا جائے بصورت دیگر سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔