شاہنواز دھانی کا مستقبل بہت روشن ہے،وہ تما م فارمیٹ کا بولر ہے، اظہر محمود

167

ابوظبی(جسارت نیوز)ملتان سلطانزکے بولنگ کوچ اور سابق آل رائونڈر اظہر محمود نے کہاہے کہ شاہنواز دھانی میں بہت انرجی ہے، وہ ہر وقت مسکراتا رہتا ہے۔اظہر محمود نے کہا کہ شاہنواز دھانی ایک انٹرٹینر ہے، وہ ایسا کریکٹر ہے جو سب کو جگا کر رکھتا ہے، نوجوان کھلاڑی کے لیے یہ بہت اہم ہوتا ہے کہ وہ بڑے دل کے ساتھ کرکٹ کھیلے۔ان کا کہنا ہے کہ شاہنواز دھانی کی اسکلز پر کام کرنا ہے، ان کی ان سوئنگ اور آئوٹ سوئنگ میں وقت کے ساتھ بہتری آتی جائے گی، ورائٹی پر بھی کام کرنا ہے لیکن اس وقت شاہنواز دھانی کا بڑے دل کے ساتھ کھیلنا ان کی کامیابی کا راز ہے۔سابق بولنگ کوچ قومی ٹیم نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ شاہنواز دھانی کا مستقبل بہت روشن ہے۔