سری لنکا کو چاول ایکسورٹ کرنے کے آرڈر جلد مل جائیں گے ، عبدالر حیم جانو

194

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان(ریپ)کے سرپرست اعلی اور سابق چیئرمین ،ریپ سائوتھ زون گروپ کے سربراہ عبدالرحیم جانو نے کہا ہے کہ ریپ کی موجودہ قیادت نے عبدالقیوم پراچہ کی قیادت میں نہ صرف ریپ کی مالی پوزیشن کو بہتر بنایا اور ایکسپسورٹ ٹرافی کا انعقاد کیابلکہ پاکستانی رائس کی ایکسپورٹ کے لیے روس کی مارکیٹ کھلوانے میں اہم کردار ادا کیا،سری لنکا کے ٹینڈرمیں بھی ریپ کی نمائندگی ہوئی ہے اور جلدہی ریپ کے دو یا تین ممبران کوسری لنکا چاول ایکسپورٹ کرنے کے ٹینڈرمل جائیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارپیر کو ریپ ہائوس میں فرسٹ ورچوئل ریپ رائس ایکسپو2021 کے لیے بہترین کارکردگی کی حامل ریپ ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرریپ کے چیئرمین عبدالقیوم پراچہ، سابق چیئرمین رفیق سلیمان، محمدامجد،عبداللہ ہاشوانی، محمدرضا امجد،کاظم کھانڈ والا، نعمان عارف، فیصل مسعود چوہدری، فیصل انیس مجید،انورمیاں نور،فواد احمدغریب نے بھی خطاب کیا جبکہ سبحان خلیل ملک،اشفاق غفار، انیس مجید،شعیب رئوف،واجد ممتاز پراچہ، جہانگیر رشید، وقاص پراچہ،محمدقمر، شاہد توا والا، عمران، محمد بشیر، واثق پراچہ بھی موجود تھے۔ عبدالرحیم جانو نے کہا کہ پاکستان کے 95 فیصد رائس ایکسپورٹرز ہمارے گروپ پر اعتماد کرتے ہیں، ہماری دوسری رائس ایکسپورٹ ٹرافی میں مہمان خصوصی کے لیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آمادگی ظاہر کردی ہے۔چیئرمین ریپ عبدالقیوم پراچہ نے کہا کہ آن لائن ورچوئل کانفرنس کے لیے ہمارے نوجوان رائس ایکسپورٹرز نے بہت محنت کی ہے،کووڈ کی وجہ سے ریپ کی سرگرمیوں میں کمی ضرور آئی ہے لیکن ہم نے گھر میں بیٹھ کر بھی بہت کام کیے۔