پرواز کی ملک کے اہم کاروباری اداروں کے ساتھ شراکت داری

162

 

لاہور(کامرس ڈیسک) پرواز نے ملک کے اہم کاروباری اداروں کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ وہ اپنی افرادی قوت کی مانگ کی نشاندہی کریں اور صنعتوں میں مطلوبہ ا سکلز سے تربیت یافتہ لوگوں کو تربیت دے سکیں۔ ابھی حال ہی میں ایچ بی ایل، سسٹمز لمیٹڈ، اینگرو کارپوریشن، اور پاکستان ایگریکلچر کولیشن کے ساتھ مل کر زراعت اور فوڈز، مالیاتی خدمات، اور آئی سی ٹی کے شعبوں کی اسکلز کے تحت فارم منیجرز،Crop Advisors، سائبرسیکیوریٹی ماہرین اور فل اسٹیک ڈویلپرز کے کردار کو اپ گریڈ کرنے کے لیے تعاون کیا گیا ۔پرواز نے مئی میں کمپنیوں کے کاروباری رہنماؤں کے ساتھ ا سکلنگ کے چار پروگراموں پر دستخط کیے جو پرواز کے ا سکلز انکیوبیٹرز کا حصہ ہیں، جہاں اسکلز اور مستقبل میں ملازمت کے کردار میں موجودہ خلاء کی نشاندہی کی جاتی ہے۔ پروگراموں کو مضامین کے ماہرین نے تیار کیا ہے تاکہ ورکرز کی پیشہ ورانہ ترقی کو بہتر بنانے اور صنعت کی ترقی کے لیے ان کے کام کی پیداوری صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لیے دونوں کو ابھرتے ہوئے اسکلز کی تربیت دی جاسکے۔ اسکلنگ پروگرام یونیک ہوتے ہیں کیونکہ ان کو ان کی متعلقہ صنعت کی حمایت حاصل ہے اور پروگرام کے کامیاب فارغ التحصیل افراد کو تصدیق شدہ ملازمت فراہم کرتے ہیں۔