وزیراعظم کے معاون خصوصی سے پائما کے وائس چیئرمین کی ملاقات

122

اسلام آباد (کامرس ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی اور قومی اسمبلی کے رکن علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ تجارت وصنعت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ہماری یہ ہر ممکن کوشش ہے کہ کاروبار کرنے اور صنعتوں کو چلانے کے عمل کو آسان بنایا جائے ا ور کاروباری لاگت میں بھی کمی لائی جائے اسی تناظر میں حکومت نے مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں ٹیکسوں اور ڈیوٹیز میںکمی کی اور بزنس کمیونٹی کو ریلیف فراہم کیا۔ یہ بات انہوں نے اسمبلی بلڈنگ میں اپنے دفتر میں پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن( پائما) کے وائس چیئرمین و کنوینر ایف پی سی سی آئی یارن ٹریڈنگ قائمہ کمیٹی فرحان اشرفی سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ قبل ازیں فرحان اشرفی سمیت سابق صدر ایف پی سی سی آئی انجم نثار ، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر شاہ زیب اکرم نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے فنانس، ریونیو و اکنامک افیئرز کے چیئرمین سینیٹر محمد طلحیٰ محمود کی زیرصدارت اجلاس میں بھی شرکت کی۔