اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 157.50روپے ہو گئی

135

 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیرکو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر60پیسے مہنگا ہو گیا۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 60پیسے بڑھ کر 156.80روپے سے بڑھ کر 157.40 روپے اور قیمت فروخت 156.90 روپے سے بڑھ کر157.50روپے ہو گئی ۔ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں60پیسے بڑھ گیا اور ڈالر کی قیمت خرید 156.90روپے سے بڑھ کر 157.50 روپے اور قیمت فروخت50پیسے کے اضافے سے157.30 روپے سے بڑھ کر 157.80 روپے ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق پیرکو یورو کی قیمت خرید188روپے سے بڑھ کر 186.50روپے اور قیمت فروخت 187.50 روپے سے بڑھ کر188.00روپے ہو گئی۔