سونے کی فی تولہ قیمت میں1550روپے اضافہ

143

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں19ڈالرزکا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1783 ڈالر کی سطح پرریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میںاضافے کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت1550روپے اضافے سے 1 لاکھ 8 ہزار850، دس گرام سونے کی قیمت1329روپے اضافے سے93ہزار321روپے رہی۔