ہاﺅسنگ اسکیم کے نام پر فراڈ کرنے والا بلڈر گرفتار

228

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میں ہاوسنگ اسکیم کے نام پر شہریوں سے مبینہ طورپر فراڈ کرنے والا بلڈر ذوہیب علی تنیو کو کینٹ پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی رسول بخش چانڈیو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ملزم کےخلاف جعلی چیک دینے پر کینٹ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے چھکڑا پھاٹک جھنڈن موری کے قریب دُعا ہاوسنگ اسکیم کے مالک زوہیب علی تنیو کو کینٹ پولیس نے 57لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے پر ایف آئی آر نمبر52/2021 کے تحت گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی رسول بخش چانڈیو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ کینٹ تھانے پر حیدرآباد و میرپورخاص کے معروف بلڈر چودھری نظام الدین آرائیں نے 57 لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے پر مقدمہ درج کرایا تھا ۔ اس حوالے سے بلڈر چودھری نظام الدین آرائیں نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ ذوہیب علی تنیو جو لاڑکانہ کا رہائشی ہے اس نے 2015ءمیں دُعا ہاوسنگ اسکیم میں جس کا اصل مالک جانی کوری ہے ،کے ساتھ زوہیب تنیو نے بغیر پیسے کے پارٹنر شپ کی اور اس کے ساتھ فراڈ کیا اور تقریباً 550 افراد جو اس اسکیم کے الاٹیز ہیں ان کو دھوکہ دیا، 4ایکڑ پر اسکیم پاس کرائی اور 20ایکڑ رقبے کو سیل کردیا ، غریب افراد جو اپنا گھر حاصل کرنے کا خواب دیکھ رہے تھے ان سے کروڑوں روپے وصول کیے اور اس کا ساتھی رسول بخش چانڈیو جوکہ مبینہ طورپر جرائم پیشہ شخص ہے انہوں نے مل کر ایک اور اسکیم کے مالک کے ساتھ فراڈ کیا اور انہوں نے پھر میرپورخاص میں میرے ساتھ پلاٹوں کے حوالے سے لین دین کیا تو انہوں نے مجھے یہ چیک دیا اور انہوں نے میری بحرین گولڈن سٹی اور بحرین گولڈن ٹا¶ن میں سلامت علی لاکھو اور امانت علی لاکھو کے ساتھ مل کر اسلحہ بردار لوگوں سے مجھے دھمکیاں دلاتے رہے اور انہوں نے میرے خلاف ایک جھوٹی پٹیشن بھی داخل کی ہے اور مجھے مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں کہ تم نے اگر ہمارے خلاف قانونی کارروائی کی تو تمہیں قتل کرادیں گے۔