حیدر آباد ،امن کی ناقص صورتحال پر پولیس حرکت میں آگئی

198

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میں امن وامان، لوٹ مار، لاقانونیت کی بگڑ تی ہوئی صورتحال کے باعث حیدرآباد پولیس کی ناکہ بندی،شہر کے مختلف مقامات پر اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ کی ہدایت پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت اہم شاہراہوں پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف حیدرآباد پولیس مزید متحرک ہوگئی، شہر بھر میں پولیس کا ناکہ بندی اور چیکنگ کا سلسلہ جاری رہا، پولیس کی ناکہ بندی کے دوران مشتبہ اشخاص کی تلاشی لی گئی ۔ گاڑیوں کے ٹنڈ شیشوں، فینسی نمبر پلیٹس اور ہوٹرز نصب کرنے کے خلاف سخت قانونی کارروائی گئی۔