قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ

156

 

اے نبیؐ، کہو، میری طرف وحی بھیجی گئی ہے کہ جنوں کے ایک گروہ نے غور سے سنا پھر (جا کر اپنی قوم کے لوگوں سے) کہا: ’’ہم نے ایک بڑا ہی عجیب قرآن سنا ہے۔ جو راہ راست کی طرف رہنمائی کرتا ہے اِس لیے ہم اْس پر ایمان لے آئے ہیں اور اب ہم ہرگز اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کریں گے‘‘۔ اور یہ کہ ’’ہمارے رب کی شان بہت اعلیٰ و ارفع ہے، اْس نے کسی کو بیوی یا بیٹا نہیں بنایا ہے‘‘۔ اور یہ کہ ’’ہمارے نادان لوگ اللہ کے بارے میں بہت خلاف حق باتیں کہتے رہے ہیں‘‘۔ (سورۃ الجن:1تا4)

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: رسول اللہ صلی علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ نے تمہارے اخلاق بھی تقسیم کردیے ہیں جس طرح تمہارے رزق تقسیم کیے ہیں۔ اللہ دنیا اس کو بھی عطا کرتا ہے جسے وہ پسندکرتا ہے اور اسے بھی جسے وہ پسند نہیں کرتا مگر دین صرف ان کو عطا کرتا ہے جن سے وہ محبت کرتا ہے۔
(مستدرک حاکم)