ڈیفنس میںپالتو کتوںکے مالک کے خلا ف مقدمہ درج

132

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس فیز 6 میں 2 پالتو کتوں نے بزرگ شہری پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق16جون کو ڈیفنس فیز 6 کی سڑک پر چہل قدمی کرنے والے بزرگ شہری کو پالتو کتوں نے نشانہ بنایا تھا۔ جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،پولیس کے مطابق کتوں کا مالک ہمایوں خان نامی شخص ہے جس کے ملازم کتوں کو بغیر رسی ڈالے لے کر گھوم رہا تھے کہ دونوں کتوں نے اچانک مرزا اختر علی پر حملہ کردیا۔سی سی ٹی وی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کم عمر نوجوان کتوں کو قابو نہ کرسکا جبکہ حملے کے بعد ملازم کتوں کو لے جاتے ہیں لیکن زخمی شہری کو سڑک پر ہی چھوڑ جاتے ہیں۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں کتوں کے مالک ہمایوں خان کیخلاف درج کرلیا جبکہ مقدمے میں کتوں کے دو رکھوالوں فہد اور علی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فہد اور علی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا گیا ہے تاہم کتوں کے مالک نے ضمانت کرالی ہے۔