اورنگی و گجر نالہ متاثرین پر پولیس تشدد قابل مذمت ہے، مدثرحسین

330

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اورنگی نالہ اور گجر نالہ کے رہائشی اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے بلاول ہائوس پر پُرامن احتجاج کرنا چاہتے تھے لیکن سندھ پولیس نے نہتے مظاہرین پر ظالمانہ تشدد کیا اور مرد و خواتین مظاہرین کو گرفتار کرلیا ،جس کی ہم پُرزور مذمت کرتے ہیں۔امیر جماعت اسلامی ضلع غربی مدثر حسین انصاری ،پبلک ایڈ کمیٹی کے ضلعی صدر شہباز خالد ،جنرل سیکرٹری عبدالقیوم خان نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں سندھ حکومت کے رویے کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار شدگان کو فوری رہا کرتے ہوئے تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔