کورونا وبا پر قابو پانے کے بہت قریب ہیں، ترک صدر کا دعویٰ

255

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی اپنی وسیع پیمانے پر ویکسینیشن مہم کے ساتھ جلد ہی کوویڈ 19 وبا پر قابو پالے گا۔

ترک سرکاری نشریاتی ادارے اناڈولو ایجنسی کے مطابق رجب طیب اردوان نے فادر ڈے کے موقع پر ایک آن لائن پروگرام میں شرکت کی اور ترک نوجوانوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔

وبائی مرض سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اردوان نے کہا کہ ترکی وباء کے آغاز اور حفاظتی تدابیر سے لے کر عوامی تحفظ تک ہر کام میں دوسرے ممالک سے آگے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب ویکسین کی فراہمی بہت مشکل تھا، ہم بروقت وسائل کو بروئےکار لاتے ہوئے ویکسینیشن مہم میں تیزی لارہے ہیں۔ ابھی ہم اچھی حالت میں ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ہم جلد ہی وبا پر قابو پالیں گے۔

صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ روزانہ اموات کی تعداد 50 کے قریب ہے۔ ہم یہ بھی نہیں چاہتے۔