الزام تراشی سے افغان مسئلے کو فائدہ نہیں پہنچے گا، وزیر خارجہ

422
” یوکرین سمیت تمام تنازعات کو بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں حل کریں گے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ الزام تراشی سے افغان مسئلے کو فائدہ نہیں پہنچے گا، اگر افغان دھڑے لچک نہیں دکھائیں گے تو امن کا ہدف حاصل نہیں ہوگا۔

افغانستان میں امن عمل کیلئے تمام فریقوں سے ملاقاتیں کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہاکہ  افغان مسئلے  کا حل افغانوں نے مل بیٹھ کر حل کرنا ہے، ہم امن عمل میں فریق ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  افغان قیادت افغانستان میں امن چاہتی ہے تو ہم پر اعتماد کرنا ہوگا،امریکاجاکر افغان قیادت نے پرانا راگ الاپا تو کوئی فائدہ نہیں۔

انہو ں نےمزید کہاکہ طالبان کو اپنی وکالت کے لیے میری ضرورت نہیں، میں طالبان کا نہیں پاکستان کا ترجمان ہوں اور ہمارا مقصد افغانستان میں امن قائم کروانا ہے۔