کینیڈا جانے والوں کے لیے اچھی خبر

579

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے ) کو کینیڈا کےلئے براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی، مسافر 22جون سے براہ راست پی آئی اے کے ذریعے کینیڈا جاسکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین حکام نے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو ائیر مارشل ارشد ملک کی جاری  کردہ ایس او پیز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے براہ راست پروازوں کی اجازت کا فیصلہ کیا۔

پی آئی اے پہلے مرحلے میں ہفتہ وار تین پروازیں اتوار سے شروع کرے گا اور دوسرے مرحلے میں پاکستان سے کینیڈا کا آپریشن مکمل طور پر بحال کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پروازیں کورونا وائر س کی وبا کی پابندیوں کے باعث پروازیں صرف کارگو تک محدود کردی گئیں تھیں، جو اب کورونا کم ہونے کے بعد دوبارہ بحال کردی ہیں۔