پاکستان کا سعودی عرب پرحوثی حملے رکوانے کا مطالبہ

233

پاکستان نے سعودی عرب پرحوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری طور پر حملے رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سعودی عرب پر ڈرون حملوں سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سعودی سرزمین پر حوثی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔

 ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سعودی عرب پرحوثیوں کے حملے انتہائی قابل مذمت ہیں جب کہ بارود سے لدے ڈرونز کی تباہی خوش آئند ہے یہ حملے معصوم انسانی جانوں کیلئے خطرہ ہیں۔

ترجمان نے ایسے حملوں کی فوری روک تھام کا مطالبہ کرتے ہیں عالمی برادری ان حملوں کو روکنے کے لیے کردار ادا کرے۔

واضح رہے کہ عرب اتحاد نے جنوبی سعودی عرب کی طرف بھیجے جانے والا بارودی ڈرون تباہ کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔عرب اتحاد  کا کہنا ہے کہ سعودی ڈیفنس نے اتوار کی رات حوثیوں کا ایک اور حملہ ناکام بنایا ہے۔