شہبازشریف کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

402

لاہور کی سیشن عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور  حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت 10 جولائی تک منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روک دیا۔

سیشن کورٹ لاہو ر میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز  کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کیس کی سماعت ہوئی تو  شہباز شریف نے روسٹرم پر آکر اپنے حق میں دلائل دیئے۔

شہبازشریف نے کہا کہ سمجھ نہیں آئی ایف آئی اے نے مجھے کیوں طلب کیا؟ ایف آئی اے اہلکار جیل میں تفتیش کرنے آئے تھے ان کو  بتایا تھا شوگر ملز سے کوئی تعلق نہیں  میرے بچے خود مختار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کو مکمل ریکارڈ فراہم کر چکے ہیں، نیب کیسز بھگت رہاہوں، اب ایف آئی اے کو پیچھے لگا دیا گیا ایف آئی اے کو بتایا ملز بچوں کے نام ہیں وراثت سے آنے والی تمام جائیداد بچوں کے نام کردی۔

عدالت نے ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے  10 جولائی تک ایف آئی اے کو گرفتاری سے روک دیا۔