اسرائیلی چینل کا امارات میں نشریات چلانے کا اعلان، امارات کا خیر مقدم

621

اسرائیلی نیوز چینل آئی 24 کا آفس اب عرب امارات میں کھلنے جارہا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی نشریاتی ادارے نے دبئی میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی ٹی وی چینل کا امارات میں نشر ہونا، یو اے ای اور اسرائیل کے مابین تعلقات معمول پر آنے کے بعد کئی باہمی منصوبوں کا ایک حصہ ہے۔

آئی 24 نیوز کے چیف ایگزیکٹو فرینک میل نے کہا کہ گزشتہ سال ہم نے عالمی سطح پر سفارتی تبدیلیاں دیکھی ہیں جنہوں نے کاروباری تعلقات اور شراکت کے مواقع کو وسیع کیا ہے۔

انہوں نے کہا ، “دبئی میڈیا سٹی میں ہمارے دفتر کو خطے کے مرکز سے ہی مشرق وسطی کی کوریج کیلئے ایک اسٹریٹجک پلیٹ فارم مل رہا ہے۔”

نیوز چینل نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ متعدد معاہدوں کا بھی اعلان کیا جن میں انگریزی زبان کے روزنامہ گلف نیوز کے ناشر کے ساتھ تبادلل مواد اور امارات کی وزارت سیاحت کے اشتہارات شامل ہیں۔

دبئی میڈیا سٹی کے ڈائریکٹر مجید السویدی اور دبئی میڈیا آفس کی ڈائریکٹر جنرل مونا المری نے بھی متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے میڈیا سیکٹر کے مابین تعاون کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔