سندھ والوں سی این جی بھروالو

386

کراچی: سندھ کے شہری ہوجائیں ہوشیار رات 12بجے سے پہلے اپنی گاڑیوں میں بھروالیں سی این جی کیونکہ تقریبا 7دن کے لیے گیس بند کردی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گیس پیدا کرنے والے صوبے میں ہی گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا، سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز پر 176گھنٹے گیس بند رہے گی۔

آج رات 12بجے سے سی این جی اسٹیشنز 29جون صبح 8بجے تک بند رہیں گے، یہ فیصلہ گیس کی قلت کے باعث کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سی این جی اسٹیشنز 56گھنٹے بعد آج صبح 8بجے کھلے تھے، جو آج رات 12بجے دوبارہ بند کردیے جائیں گے۔