بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن کی مرمت مکمل، ناسا کی خلابازوں کو مبارکباد

400

بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن پر ہفتہ قبل بھیجے گئے خلائی بازوں نے اسٹیشن کی مرمت کرتے ہوئے سولر پینلز نصب کردیے جبکہ دیگر تکنیکی مسائل پر بھی قابو پالیا ہے۔

فرانسیسی خلاباز تھامس پیسکویٹ اور ناسا کے خلاباز شین کیمبرو کو 63 فٹ (19 میٹر) لے سولر پینلز کو نصب کرنے کیلئے 2 اسپیس واک کرنے پڑے۔

آپریشن مکمل ہونے کے بعد ناسا کے مشن کنٹرول نے دونوں خلابازوں کو کام مکمل مکمل ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ بہترین ٹیم ورک دیکھ کر بہت اچھا لگا۔

واضح رہے کہ امریکی خلاباز اسپیس ایکس کے فیلکن 9 راکٹ کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچے تھے۔ فلوریڈا میں قائم ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے پرواز کے چند ہی منٹوں کے بعد دونوں خلاباز زمین کے مدار میں داخل ہو گئے تھے، تاہم بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے جڑنے کے لیے انہیں 19 گھنٹے اپنے کیپسول میں ہی گزارنے پڑے تھے۔