سکھر کے علاقے عارف بلڈر کا رہائشی نوجوان مبینہ اغوا

144

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر کے علاقے عارف بلڈر کا رہائشی نوجوان مبینہ اغوا، مغوی کی کار سکھر پل سے ملی ہے ، سکھر اور خیرپور پولیس حدود کا تنازع پر بنا کر لواحقین کیساتھ ٹال مٹول کر رہی ہے، روہڑی تھانے پر این سی داخل ہونے کے بعد پولیس نے کار اور موبائیل تحویل اور فنگر پرنٹ لیکر تفتیش کا آغاز کردیا تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے عارف بلڈر کے رہائشی سکھر مشہور ڈاکٹر محمد پنجل کلہوڑو کا نوجوان بیٹا محمد عباس عرف راجہ کلہوڑو گھر سے ایزی لوڈ کروانے کے لیے جمعہ اور ہفتے کی رات نکلا اور دیر گئے گھر واپس نہ لوٹنے پر ورثاء کی جانب سے تلاش کے بعد نوجوان کے زیر استعمال کار سکھر بیراج کے سامنے والی پل پر لاوارث حالت میں کھڑی ملی اس سلسلے میں ورثاء کی جانب سے نوجوان کی تلاش کے لیے سکھر اور خیرپور اضلاع کے تھانوں پر اطلاع دینے کے باوجود حدود کی پولیس یہ کہہ کر ٹالتی رہی کہ واقعہ ہماری حدود میں نہیں ہوا جس کے بعد سکھر کی سیاسی شخصیت کے کہنے پر روہڑی پولیس نے فنگر پرنٹ حاصل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے نوجوان کی گمشدگی پر ورثا کے گھر میں سوگ کی لہر دوڑی ہوئی ہے نوجوان کراچی کی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے جو چند روز قبل ہی سکھر آیا تھا۔ اس سلسلے میں روہڑی پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ واقعہ روہڑی نہیں خیرپور کے ببر لو تھانے کی حدود میں ہوا ہے فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔