سکھر، لیڈی کیڈٹ کورس 2021ء کی آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 27 جون مقرر

153

سکھر (نمائندہ جسارت) پاک فوج میںبطور کیپٹن شمولیت اختیار کرنے کے لیے لیڈی کیڈٹ کورس 19- انٹری 2021ء کی آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 27 جون 2021ء مقرر۔ پاکستان آرمی میں بطور کیپٹن شمولیت اختیار کرنے کے لیے لیڈی کیڈٹ کورس 19- انٹری 2021ء کی آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 27 جون 2021ء مقرر کی گئی ہے۔ آرمی سلیکشن اینڈ رویکروٹمنٹ سینٹر پنوں عاقل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مندرجہ بالا کورس میں رجسٹریشن کے لیے آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر کے ٹیلیفون نمبر 071-5805599 اور موبائل نمبر 03215399030 پر رابطہ کریں یا پاکستان آرمی کی ویب سائٹ www.joinpakarm.gov.pk پر وزٹ کریں۔