سندھ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنماؤں کے دورہ بدین کی تیاریاں مکمل

151

بدین (نمائندہ جسارت) سندھ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنماؤں کا دو روزہ دورہ بدین کی تیاریاں مکمل، آج بدین پہنچنے پر رہنما گولارچی اور بدین میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ بحریہ ٹائون دھرنے اور واقع کے بعد ایکشن کمیٹی کے رہنما اور کارکنوں پر مقدمات کا اندراج اور گرفتایوں کیخلاف سندھ ایکشن کمیٹی کی جانب سے کل سے شروع کی گئی احتجاجی تحریک کے سلسلہ میں سندھ ایکشن کمیٹی کے رہنما سید جلال محمود شاہ، ڈاکٹر قادر مگسی، ریاض چانڈیو اور دیگر آج سجاول سے ریلی کی صورت میں بدین پہنچیں گے جہاں پر ایکشن کمیٹی کے رہنما گولارچی اور بدین میں احتجاجی عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے جبکہ سندھ ایکشن کمیٹی کے رہنما 22 جون کل تلہار اور ماتلی میں عوامی اجتماعات سے بھی خطاب کریں گے۔ سندھ ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں کے دو روزہ دورے استقبال اور جلسوں کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ایکشن کمیٹی میں شامل پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں ایڈووکیٹ آزاد میر حسن پنہور، شاہ نواز سیال، خادم تالپور، میر بشیر تالپور اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں احتجاجی جلسوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور پروگرام کو حتمی شکل دے کر بڑے پیمانے پر عوامی شرکت کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ زیادہ سے زیادہ جلسوں میں شرکت کر کے سندھ دوستی کا ثبوت دیں۔