میرواہ گورچانی، 35 سالہ خاتون موٹر سائیکل میں برقعہ پھنسنے سے جاں بحق

152

میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت) 35 سالہ شادی شدہ خاتون موٹر سائیکل میں برقعہ پھنسنے سے جاں بحق۔ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ یاسر ٹاؤن میرواہ گورچانی کے رہائشی رانا سعید احمد راجپوت کی 35 سالہ اہلیہ تین روز قبل اپنے بھائی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر حیدرآباد جاتے ہوئے اچانک برقعہ موٹر سائیکل میں پھنسنے سے روڈ پر گر گئی جس پر پیچھے سے آنے والا تیز رفتار چنگچی رکشہ چڑھ گیا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئیں جسے فوری سول اسپتال حیدرآباد بعد ازاں تشویشناک حالت میں جناح اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا، جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ مرحومہ کو ان کے آبائی بابو تھبہ قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔