حیدرآباد : ڈکیتی وارداتوںمیں اضافہ،2تھانے دار معطل

287

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) شہر میںجرائم پیشہ افراد کی وارداتوںمیں اضافہ ہوگیا، مسکن پلازہ میں تالے توڑ کر 4دکانوںکا صفایا کردیا گیا، بھٹائی نگر میں ڈکیتی مزاحمت پر دکاندار کو زخمی کردیا گیا۔بڑھتی وارداتوںکا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی حیدرآباد نے ایس ایچ او بھٹائی نگر شرجیل منگی اور ایس ایچ او نسیم نگر فیض علی شاہ کو معطل کرکے سب انسپکٹر نواز لولائی کو ایس ایچ او بھٹائی نگر جبکہ سب انسپکٹر زیاد نوناری کو ایس ایچ او نسیم نگر تعینات کردیا ۔تفصیلات کے مطابق بھٹائی نگر تھانے کی حدو د میں 3مسلح ملزمان نے سٹیزن کالونی میں قائم جنرل اسٹور کے مالک سمیت وہاں موجود تمام افراد کو لوٹ لیا، اس دوران مزاحمت پردکاندار اشوک کمار کو فائرنگ کرکے زخمی کردیاجبکہ اسی علاقے میں اندھی گولی لگنے سے نوجوان فہد عباسی زخمی ہوگیا۔ علاوہ ازیں سٹی تھانے کی حدود مسکن پلازہ میں ملزمان نے تالے توڑ کر 4دکانوںکو صفایا کردیا۔ بڑھتی وارداتوںکا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی حیدرآباد نے ایس ایچ او بھٹائی نگر شرجیل منگی اور ایس ایچ او نسیم نگر فیض علی شاہ کو معطل کرکے سب انسپکٹر نواز لولائی کو ایس ایچ او بھٹائی نگر جبکہ سب انسپکٹر زیاد نوناری کو ایس ایچ او نسیم نگر تعینات کردیا۔